دیپیکا پڈوکون کی بڑی سرمایہ کاری ڈوب گئی

دیپیکا پڈوکون کی بڑی سرمایہ کاری ڈوب گئی
دیپیکا پڈوکون کی بڑی سرمایہ کاری ڈوب گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون  کو ان کے ذاتی کاروبار میں بڑا نقصان ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی فرنٹ را نامی بزنس کمپنی بند ہونے سے انہیں بھاری مالی نقصانات کا سامنا ہے۔ کمپنی کے آدھے سے زائد ملازمین کو پچھلے برس اکتوبر میں فارغ کردیا گیا تھا جبکہ 30جون سے کمپنی کے ریگولر آپریشن بھی بند کردیے گئے۔

کمپنی کے بانی رکن ایشان پریت سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ غور کررہے کہ کمپنی کو تنہا چلایا جائے گا یا اسے کسی اور بڑی کمپنی میں ضم کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ دیپیکا پڈوکون اپنی نئی میگا بجٹ اور میگا کاسٹ فلم ’’پروجیکٹ کے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جہاں وہ پرابھاس اور امیتابھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔

مزید :

تفریح -