ایئر ہوسٹس کی دبئی میں خودکشی کی کوشش پھر کیا ہوا؟ حیران کن تفصیلات 

ایئر ہوسٹس کی دبئی میں خودکشی کی کوشش پھر کیا ہوا؟ حیران کن تفصیلات 
ایئر ہوسٹس کی دبئی میں خودکشی کی کوشش پھر کیا ہوا؟ حیران کن تفصیلات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اماراتی ائیرلائن کی ائیر ہوسٹس کو خودکشی کی کوشش کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ خاتون کی فیملی کی جانب سے آئرلینڈ کی حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 28 سالہ اماراتی ائیرلائن کی ائیرہوسٹس ٹوری ٹوے کو دبئی میں خودکشی کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، ، ایئر ہوسٹس نے انکشاف کیا کہ اس نے شوہر کے تشدد سے تنگ آ کر نشے کی حالت میں انتہائی قدم اٹھایا ۔

ٹوری اپنی والدہ کے ساتھ دبئی میں موجود تھیں، جبکہ ٹوری کی جانب سے آئرلینڈ کی حکومت اور صدر سمن ہیرس سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔ٹوری کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری والدہ میرے ساتھ موجود ہیں، مگر مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں ہے کورٹ میں کیا ہونے والا ہے۔

ٹوری کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہم آئرلینڈ کی وزارت خارجہ، سفارت خانے، مقامی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ میری بیٹی کو حفاظت کے ساتھ گھر پہنچا دیں، اس نے بہت ہی برا وقت گزارا ہے۔

دوسری جانب ائیر ہوسٹس اور ان کی فیملی کو تنظیم ’دی ڈیٹینڈ ان دبئی‘ کی جانب سے معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔تنظیم کی سی ای او رادھا اسٹرلنگ کا کہنا تھا کہ حیرت انگیز طور پر اماراتی حکومت پبلک ریلیشنز کے ذریعے شراب کو پروموٹ کر رہی ہے، مگر حقیقت میں اپنے ہی لوگوں کو شراب کے استعمال پر گرفتار کر رہی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -