ابوظہبی کے گرم موسم میں کھیلنا آسان ٹارگٹ نہیں، جیمز فالکنر

  ابوظہبی کے گرم موسم میں کھیلنا آسان ٹارگٹ نہیں، جیمز فالکنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(یواین پی)پاکستان سپر لیگ ٹیم لاہور قلندرز میں شامل آسٹریلوی آلراؤنڈر جیمز فالکنر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے سرد موسم سے ابوظہبی کے گرم موسم میں آنا ایک بڑا چیلنج ثابت ہوا، ایسا مشکل تجربہ پہلے کبھی نہیں کیا۔31 سالہ آسٹریلوی ورلڈ کپ ونر نے کہا کہ وہ پی ایس ایل پہلی بار کھیل رہے ہیں اور لاہور قلندرز میں شمولیت پر کافی پرجوش ہیں، انہیں خوشی ہے کہ وہ اس لیگ میں پاکستان کے بہترین ٹیلنٹ کا سامنا کریں گے۔
فالکنر کہتے ہیں کہ آسٹریلیا کے سرد موسم سے ابوظہبی کے گرم موسم میں آنا ان کیلئے آسان نہیں تھا، وہاں پانچ یا چھ ڈگری ٹمپریچر تھا، یہاں پارا 40 پر ہے، اس سے آپ کی باڈی کو دھچکا لگتا ہے، خاص طور پر آنے کے بعد مزید سات روز آپ کمرے میں محدود رہیں جہاں اے سی چل رہا ہو اور پھر اچانک آپ کو باہر نکلنا پڑے،یہ آسان نہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ موسم سب کیلئے ہی برابر ہے اور سب ہی اس میں ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔