مٹی سے بچاؤ کیلئے تربیلا کے دوان ٹیک کی سطح بلند کرنے کا کام مقررہ مدت سے پہلے مکمل 

مٹی سے بچاؤ کیلئے تربیلا کے دوان ٹیک کی سطح بلند کرنے کا کام مقررہ مدت سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹاف رپورٹر) واپڈا نے مٹی سے بچاؤ کیلئے تربیلا کی دو ٹنل کے ان ٹیک(Intake) کی سطح بلند کرنے کا کام مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرلیا۔ دونوں ٹنل کی سطح بلند کرنے کا مقصد تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن سے بجلی کی پیداوار میں استحکام لانا ہے۔ مذکورہ کام عالمی بنک کی مالی معاونت سے مکمل کیا گیا۔ کام کی تکمیل کے بعد اور تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر آج مزید دو یونٹس سے بجلی کی پیدا وا ر مقررہ ہدف سے 21 روز پہلے شروع ہوگئی ہے، جس کے بعد تربیلاسے بجلی کی پیداوار میں 672 میگا واٹ کا اضافہ ہوچکا ہے اور یہ ایک ہزار 358 میگا واٹ سے بڑھ کر 2ہزار 30 میگا واٹ ہوگئی ہے۔ توقع ہے آئندہ 10 روز میں تربیلا سے بجلی کی پیداوار 3 ہزار800میگاواٹ تک پہنچ جائیگی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز واپڈا کے پن بجلی گھروں سے نیشنل گرڈ کو آف پیک آورز کے دوران 5 ہزار 264 میگا واٹ بجلی مہیا کی گئی۔
تربیلا کام مکمل

مزید :

صفحہ آخر -