بدین: قوت گویائی سے محروم اور دونوں ہاتھوں سے معذور 8 سالہ بچی سے زیادتی
بدین (ویب ڈیسک) بدین میں قوت گویائی سے محروم اور دونوں ہاتھوں سے معذور 8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ ضلع بدین کے کھورواہ شہر کے نواحی گاؤں عمر پسرور میں پیش آیا جہاں بچی کو نامعلوم شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا، بچی بے ہوشی کی حالت میں گھر کے قریب واٹر کورس سے ملی۔
جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی کو زیادتی کانشانہ بنانے کی تصدیق ہوئی ہے تاہم بچی کے مزید نمونے حاصل کیے گئے ہیں, بچی قوت گویائی سے محروم اور دونوں ہاتوں سے معذور بھی ہے۔