یوٹیوب نے صارفین کیلئے بڑی تبدیلی متعارف کروانے کا اعلان کر دیا
نیویارک (ویب ڈیسک) ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے پلے بیک سپیڈ کنٹرول کے ڈیزائن میں تبدیلی متعارف کرانے جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اب تک ایپ میں پلے بیک سپیڈ کا ایک بڑا سا انٹرفیس کھلتا تھا جس سے سمارٹ فون کی آدھی سکرین چھپ جاتی تھی اور 0.25x, 0.5x, 0.75x, نارمل, 1.25x, 1.5x, 1.75x, اور 2x کے آپشن سامنے آتے تھے۔
اب کمپنی کی جانب سے اس یوزر انٹرفیس کے سائز کو چھوٹا کیا جا رہا ہے جو کہ سکرین پر بالکل نیچے کی جانب دِکھائی دے گا۔ انٹرفیس میں پانچ پری سیٹ کی ترتیب پیش کی جائے گی جس میں 0.25، 1.0 نارمل، 1.2، 1.5 اور 2.0 کے آپشن شامل ہوں گے۔
اس کے ساتھ انٹرفیس میں ایک سلائیڈر کا اضافہ کیا جائے گا جس کو پلس اور مائنس بٹن استعمال کرتے ہوئے یا سلائیڈر کو انگلی سے آگے پیچھے کرتے ہوئے 0.5 کے حساب سے کمی یا پیشی کی جا سکے گی۔