واٹس ایپ نے ’ڈرافٹ ‘ فیچر متعارف کروا دیا، اس کا کیا فائدہ ہوگا؟ حیران کن انکشاف

واٹس ایپ نے ’ڈرافٹ ‘ فیچر متعارف کروا دیا، اس کا کیا فائدہ ہوگا؟ حیران کن ...
واٹس ایپ نے ’ڈرافٹ ‘ فیچر متعارف کروا دیا، اس کا کیا فائدہ ہوگا؟ حیران کن انکشاف
سورس: Pexels.com (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو  (ویب ڈیسک) پیغام رسانی کیلیے استعمال ہونے والی میٹا کی زیر ملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ایک اور نئی سہولت پیش کردی ہے۔

واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے صارفین کیلیے ایک نیا فیچر تیار کیا گیا ہے جس کے تحت وہ کوئی بھی ڈرافٹ میسج چیٹ کھولے بغیر دیکھ سکیں گے۔اس فیچر کو کمپنی کی جانب سے ’ڈرافٹ میسج‘ فیچر کا نام دیا گیا ہے جسے پہلے مرحلے میں آزمائش کیلیے آئی فون کے مخصوص صارفین کو پیش کیا گیا ہے۔

ایپل کے صارفین کے لیے آزمائشی طور پر متعارف کرائے گئے ’ڈرافٹ‘ فیچر کو کامیابی کے بعد تمام صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔

فیچر کے تحت صارفین کے نامکمل پیغامات پر لیبل لگ جائے گا جس کو وہ ایک علیحدہ آپشن ’چیٹ فہرست‘ میں جاکر میسج کھولے بغیر دیکھ اور پھر اس میں ترمیم بھی کرسکے گا۔

اس فیچر کا مقصد غیر ضروری چیٹ کی جھنجھٹ سے صارفین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔