لبنان میں پیجرز حملوں کی اجازت دی تھی:اسرائیلی وزیراعظم کا اعتراف

لبنان میں پیجرز حملوں کی اجازت دی تھی:اسرائیلی وزیراعظم کا اعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن )صہیونی ریاست نے پہلی بار لبنان میں پیجرز حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی، اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کے خلاف پیجرز حملوں کی منظوری دی تھی۔
ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبررساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان اومر دوستری نے کہا ہے کہ بینجمن نیتن یاہو نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے حزب اللہ کے خلاف پیجرز حملوں کی منظوری دی تھی۔
لبنان میں 17 ستمبر کو ملک بھر میں پیجرز پھٹنے سے متعدد افراد جاں بحق اور ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی سمیت تقریباً 2500 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں حزب اللہ کے جنگجوو¿ں کی بڑی تعداد شامل تھی۔
دارالحکومت بیروت میں پیجر دھماکوں کے اگلے ہی روز حزب اللہ کے ارکان کے زیر استعمال واکی ٹاکیز میں دھماکے ہوئے، دونوں حملوں میں مجموعی طور پر 40 افراد جاں بحق اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔
حزب اللہ نے اسرائیل کو ان حملوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ صہیونی ریاست کو اپنے عمل کی سزا ملے گی اور ان کے خلاف جوابی کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے ابتدائی طور پر ان حملوں پر براہ راست کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملے ممکنہ طور پر اسرائیل کی جاسوسی ایجنسی موساد نے کئے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -