کراچی ایئر پورٹ حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار، حملہ آور کی شناخت ہو گئی 

کراچی ایئر پورٹ حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار، حملہ آور کی شناخت ہو گئی 
کراچی ایئر پورٹ حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار، حملہ آور کی شناخت ہو گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہاہے کہ کراچی ایئر پورٹ کے قریب ہونے والے حملے میں ملوث تین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیاہے جبکہ حملہ آور کی شناخت شاہ فہد کے نام سے ہوئی ہے ۔

آئی جی سندھ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ کراچی ایئر پورٹ کے قریب حملے میں دو چینی شہری ہلاک ہو ئے تھے جس کی تحقیقات کے  دوران دھماکے کی جگہ سے ایک اور گاڑی کا چیچیس اور نمبر پلیٹ ملی ہے ، حملے میں استعمال کی گئی گاڑی کراچی سے خریدی گئی، ادائیگی حب کے نجی بینک کے ذریعے کی گئی ۔ 

انہوں نے کہا کہ حملہ آور شاہ فہد کی شناخت فنگر پرنٹس سے کی گئی ہے ، دو ملزمان فرحان اور محمد سعید بھی حملہ آور کے سہولت کار ہیں ،فرحان اور سعید رکشا ڈرائیور ہیں اور حملہ آور کے سہولت کارہیں ،سہولت کاری میں سعید علی اور بینک ملازم بلال بھی شامل تھے ، مزید کارندے دانش ، گل رحمان، بشیر زیدا بھی گرفتار نہیں ہوئے ہیں ۔ 

 ان کا کہناتھا کہ ملزم جاوید نے ایئر پورٹ کے اندر سے چائنیز کے باہر نکلنے کی فون پر اطلاع دی ، حملہ آور سے ملزم جاوید رابطے میں تھا، حملے میں ملوث تین دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیاہے ، سائٹ ایریا  والے واقعے پر تفتیش چل رہی ہے ،  دہشتگردوں نے تلاشی سے بچنے کیلئے خاتون کو گاڑی میں بٹھایا۔ 

مزید :

قومی -