وزیر تعلیم سے برٹش کونسل کے سی ای او کی ملاقات  ،سکول و ہائیر ایجوکیشن میں مختلف شعبوں میں معاونت پر تفصیلی مشاورت

وزیر تعلیم سے برٹش کونسل کے سی ای او کی ملاقات  ،سکول و ہائیر ایجوکیشن میں ...
وزیر تعلیم سے برٹش کونسل کے سی ای او کی ملاقات  ،سکول و ہائیر ایجوکیشن میں مختلف شعبوں میں معاونت پر تفصیلی مشاورت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے برٹش کونسل کے سی ای او سکاٹ میکڈونلڈ اور کنٹری ڈائریکٹر جیمز ہیپمسن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب میں تعلیم کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اور برٹش کونسل کے تعاون سے جاری تعلیمی منصوبوں کا دائرہ کار بڑھانے سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔

 ملاقات میں سکول و ہائیر ایجوکیشن میں مختلف شعبوں میں معاونت پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ وزیر تعلیم اور برٹش کونسل کے وفد کے مابین ملاقات میں پنجاب کے 7 ڈسٹرکٹ میں آؤٹ آف سکول چلڈرن اور گرلز ایجوکیشن کیلئے مشترکہ اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

 اس موقع پر وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ برٹش کونسل نے بیشتر تعلیمی منصوبوں میں پنجاب حکومت کی معاونت کی ہے۔ برٹش کونسل کے تعاون سے پنجاب کو سو فیصد خواندہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

 رانا سکندر حیات نے مختلف تعلیمی پراجیکٹس میں اشتراک و معاونت کے حوالے سے برٹش کونسل کا شکریہ بھی ادا کیا۔