ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
 آپ پچھلے کافی دنوں سے جن معاملات کو لے کر پریشان تھے۔ آج سے ان میں ان شاءاللہ بہتری آنا شروع ہو جائے گی اور راستے میں جو لوگ رکاوٹ لا رہے تھے، وہ بھاگ جائیں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
 مالی حوالے سے بحکم اللہ بہتری کا عمل جاری ہے۔ اور آپ کی محنت، ایمانداری اس میں مزید برکت ڈال دے گی۔ اس وقت آپ کو اپنے حوالے سے اہم فیصلے بھی لینے ہوں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
 اللہ پاک سے اچھے کی امید رکھیں۔ وہ آپ کو ہر مشکل سے ضرور نکالے گا۔ بس ایک سچی توبہ کی اشد ضرورت ہے۔ کئی مسائل آپ نے خود اپنے لئے کھڑے کئے ہوئے ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
 آپ جب تک دوسروں سے امید لگاتے رہیں گے تب تک کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔ بس میرے اللہ سے امید اور توکل لگا کر رکھیں۔ دنوں میں حالات بدل جائیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
 اپنی عزت وقار کا خیال رکھیں۔ آپ اس طرف نا جائیں جہاں مخالفین موجود ہیں اور آپ کو بھی معلوم ہے کہ وہ اندرون خانہ آپ کے خلاف سازشیں کرتے رہتے ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
 آپ کو روزانہ کے حساب سے حسبِ توفیق صدقہ دینے کی ضرورت ہے۔ چند روز مشکل کے ہیں وہ اگر ٹل جائیں تو بہت اچھا ہے۔ آپ کو شرارتیں کرنے والوں سے بھی دور رہنا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
 آپ اپنے لئے صاف اور سیدھے باتیں ہی سوچیں۔ دماغ میں الٹی باتیں مت لائیں۔ ان شاءاللہ آگے چل کر جو بھی ہوگا وہ اچھے کی امید ہے۔ آج بھی کچھ بہتری ہے آپ کے لئے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
 اس وقت مالی طور پر ایک طرف سے فائدہ حاصل ہونے کی امید ہے۔ اور سالوں سے جاری ایک مسئلے کا حل بھی اب سامنے آتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ آپ کے لئے اچھا دن ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
 اپنوں کے ساتھ اختلافات کا امکان ہے اور جس بھی بات پر آپ حق پر ہیں۔ وہ بات کوئی سننے کو تیار ہی نہیں ہوگا۔ اس لئے ابھی خاموشی اختیار کرنا ضروری ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
 جن لوگوں نے اپنے راز سب کے سامنے کھول کر رکھے ہیں۔ وہ اب خیال کریں۔ چھوٹی سی بات بھی کسی نے کر دی تو آپ کو سخت شرمندگی ہوگی۔ آج بہرحال کسی بوجھ کو محسوس کریں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
 ایک مرتبہ پھر کوئی آپ کے خلاف ہو کر چلنے کی کوشش میں ہے اور آپ کو شدید تنگ کر سکتا ہے۔ اس لئے چند دنوں تک بے حد ہوشیار رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ چاروں قل روزانہ پڑھا کریں۔

 برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
 نوکری میں جو خرابیاں ہو رہی تھیں۔ وہ اب ان شاءاللہ ٹھیک ہوتی چلی جائیں گی۔ اور جس کسی کو روزگار کی تلاش ہے وہ بھی اب جلد خوشخبری سن سکیں گے۔ اچھا دن ہے۔