کوئٹہ، مغوی بچے کے کیس میں اہم پیشرفت
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) 13 روز قبل اغوا ہونےوالے بچے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس کی جانب سے 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق اغواکاروں کوگھرکرایہ پردینے کے الزام میں مالک مکان اورپراپرٹی ڈیلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دوسری جانب تیرہ روز گزرنے کے باوجود محمد مصور تاحال بازیاب نہیں ہوسکا اوربچے کے لواحقین اور سیاسی وتاجر تنظیموں کی جانب سے دھرنا بدستور جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا چکا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔