سعودی ولی عہد کے دورے کے بعد کتنے پاکستانی سعودی جیلوں سے رہا ہوئے؟ تفصیلات جاری

سعودی ولی عہد کے دورے کے بعد کتنے پاکستانی سعودی جیلوں سے رہا ہوئے؟ تفصیلات ...
سعودی ولی عہد کے دورے کے بعد کتنے پاکستانی سعودی جیلوں سے رہا ہوئے؟ تفصیلات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے بعد رہا ہونے والے پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس کے وقفہ سوالات میں وزارت خارجہ نے اپنے تحریری جواب میں سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے بعد رہا کئے گئے پاکستانیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کیں۔
وزارت خارجہ کے مطابق گزشتہ 6 سالوں کے دوران 2019 سے 2024 تک 7 ہزار 208 پاکستانی قیدیوں کو سعودی جیلوں سے رہا کیا گیا۔ 
جواب میں بتایا گیا کہ 2019 میں 545، 2020 میں 892، 2021 میں 916، 2022 میں 1331، 2023 میں 1394 اور گزشتہ سال 2024 میں 2130 پاکستانی قیدی سعودی جیلوں سے رہا کئے گئے۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی مسلسل آمد اور ملک بدری سے معافی والوں کی تقسیم اوراصل تعداد معلوم کرنا مشکل ہے۔
تحریری جواب کے مطابق 23 ہزار 456 پاکستانی مختلف ممالک کی جیلوں میں قید ہیں جن میں سب سے زیادہ پاکستانی خلیجی ممالک کی جیلوں میں ہیں جبکہ سعودی عرب میں 12 ہزار 156، یو اے ای میں 5 ہزار 292، یونان میں 811 اور قطر میں 338 پاکستانی قید ہیں۔