توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے مقدمہ کی پیروی کیلئے کتنے وکلا پر مشتمل نئی قانونی ٹیم تشکیل دیدی گئی؟جانیے
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے مقدمہ کی پیروی کیلئے نئی قانونی ٹیم تشکیل دیدی گئی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نئی قانونی ٹیم 14رکنی وکلا پر مشتمل ہے،قانونی ٹیم میں بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گل سمیت دیگر شامل ہیں۔