وزیراعظم خود جلسے کرتے ہیں اور اپوزیشن کو کورونا سے ڈراتے ہیں، کائرہ 

  وزیراعظم خود جلسے کرتے ہیں اور اپوزیشن کو کورونا سے ڈراتے ہیں، کائرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف ابھی تو تحریک کا آغاز ہو رہا ہے لیکن وزیراعظم اور حکومتی ترجمانوں کی ہوائیاں اڑی ہوئیں ہیں. وزیر اعظم تو کھلی دھمکیوں پر اتر آئے ہیں. وزیر اعظم کے پاس اپوزیشن کے خلاف غلط الزامات لگانے کے سوا کچھ نہیں. قمر زمان کائرہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر چودھری منظور احمد،چودھری اسلم گل،سید حسن مرتضی اور ملک عثمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے کس قانون کے تحت بات کی کہ وہ جلسے میں شرکت کرنے والوں کو جیل میں ڈال دینگے. وزیر اعظم فاشسٹ مزاج ہیں اپوزیشن کو دھمکیاں دیتے ہیں. لانگ مارچ جتنی آزادی ہمارا حق ہے یہ آزادی لیکر رہیں گے۔عمران خان نے تو سول نافرمانی کا بھی نعرہ لگا دیا تھا. وزیراعظم خود جلسے کرتے ہیں اور اپوزیشن کو کورونا سے ڈراتے ہیں۔ وزیراعظم بتائیں کہ اپوزیشن کونسا ہندوستان کا ایجنڈا لیکر چل رہی ہے. 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ کے جلسہ کیلئے پیپلز پارٹی بھرپور تیار یے. گوجرانوالہ کا جلسہ حکومت سے چھٹکارے کا آغاز ہوگا. عمران خان نے کہا کہ نواز شریف آئی ایس آئی کو پنجاب پولیس بنانا چاہ رہے تھے. اسکا مطلب ہے کہ پنجاب پولیس کا کام یہ یے کہ وہ حکمرانوں کی بات سنتی ہے۔
ٍ کائرہ 

مزید :

صفحہ آخر -