چینی انجینئر نے گوادر بندرگاہ کے قریب سمندر میں چھلانگ لگا کر خو د کشی کر لی 

چینی انجینئر نے گوادر بندرگاہ کے قریب سمندر میں چھلانگ لگا کر خو د کشی کر لی 
چینی انجینئر نے گوادر بندرگاہ کے قریب سمندر میں چھلانگ لگا کر خو د کشی کر لی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوادر(ڈیلی پاکستان آن لائن )چینی انجینئر نے گوادر بندرگارہ کے قریب بحیرہ عرب میں کود کر خودکشی کرلی ہے ۔
پولیس حکام کے مطابق چینی شہری کی شناخت لو یویو کے نام سے ہوئی، گوادر بندرگاہ پر نصب کلوز سرکٹ کیمرے کی فوٹیج کے مطابق مذکورہ شخص نے گزشتہ رات سمندر میں چھلانگ لگائی۔انہوں نے بتایا کہ چینی شخص کے رہائش گاہ سے لاپتا ہونے کے بعد ان کی تلاش میں سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی گئی تھی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فوٹیج میں واضح طور پر لو یویو کو سمندر میں کودتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
تاہم بندرگاہ پر تعینات چینی حکام نے دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھی نے خود کشی نہیں کی بلکہ بندرگارہ کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے وہ پھسل کر سمندر میں جا گرے۔