خیبرپختونخوا حکومت کا صوبائی ملازمین کی رہائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی ملازمین کی رہائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
سما ٹی وی کے مطابق گرفتاری سرکاری ملازمین کیخلاف درج مقدمے کے اخراج اور رہائی کیلئے درخواست دائر کی گئی ہے، کے پی حکومت کی سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کے احکامات بھی جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ حکام کی ہدایت پر سرکاری ملازمین احتجاج میں شریک تھے،سرکاری اہلکار ڈیوٹی کررہے تھے ،و زیراعلیٰ کے پرامن احتجاج میں شریک تھے،گرفتار صوبائی ملازمین کیخلاف تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں عدالت سے گرفتار اہلکاروں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے،درخواست میں آئی جی، ڈی آئی جی، ایس ایس پی، ایس ایچ او تھانہ سنگجانی کو فریق بنایا گیاہے۔