’مریم کی خاموشی میں مصلحت، نواز شریف نے یہ غلطی کی‘ خواجہ آصف نے ڈیل کے بارے میں بھی اہم بات بتادی

’مریم کی خاموشی میں مصلحت، نواز شریف نے یہ غلطی کی‘ خواجہ آصف نے ڈیل کے بارے ...
’مریم کی خاموشی میں مصلحت، نواز شریف نے یہ غلطی کی‘ خواجہ آصف نے ڈیل کے بارے میں بھی اہم بات بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے نواز شریف کے بطور وزیر اعظم پارلیمنٹ میں نہ آنے کو غلطی قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ڈیل سے متعلق میرے علم میں کوئی بات نہیں ہے ، شہباز شریف سے ملاقات ہوتی ہے اور وہی نواز شریف سے ملتے ہیں، مریم نواز کی خاموشی میں مصلحت کا پہلو ضرور شامل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بطور وزیر اعظم نواز شریف کا پارلیمنٹ میں نہ آنا غلطی تھی، پارلیمنٹ کے تقدس کیلئے جس سے بھی بات کرنی ہوگی کریں گے، حالات کو بہتر کرنے کیلئے نئے سوشل کنٹریکٹس کی ضرورت ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اے پی سی کمیٹی کے اجلاس میں اسلام آباد لاک ڈاﺅن کے بارے میں بات ہوئی تھی، کل میٹنگ میں شہباز شریف سے فضل الرحمان کے بیان کے بارے میں پوچھیں گے۔

مزید :

قومی -