ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار )محکمہ موسمیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ آئندہ 3سے 4یوم کے دوران گندم اور کپاس کی کاشت والے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم کے خشک رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ روز پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے بالائی اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کی صبح اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28‘ لاہور 32‘ کراچی 31‘ پشاور 28‘کوئٹہ 20اور مظفر آباد میں 28سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
موسم

مزید :

صفحہ آخر -