ٹریفک کے مختلف حادثات میں کواتین سمیت 6افراد جان کی بازی ہار گئے

ٹریفک کے مختلف حادثات میں کواتین سمیت 6افراد جان کی بازی ہار گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفر گڑھ ‘ بہاولنگر ‘ چنی گوٹھ ‘ ڈہرکی ( نمائندگان ) ٹریفک کے مختلف حادثات میں خواتین سمیت 6افراد لقمہ اجل بن گئے تفصیل کیمطابق مظفر گڑھ سے سپیشل رپورٹر کے مطابق تھانہ روہیلانوالی کی حدود میں ایک آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی ، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو عورتیں موقع پر جان کی بازی ہار گئیں جبکہ موٹر سائیکل ڈرائیور شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا ۔ بہاولنگر سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈاہر نوالہ موڑ چشتیاں کے قر یب کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم دو افراد سونا خان ،شفیع جانبحق جبکہ عمران اورشہباز زخمی ہو گئے چنی گوٹھ سے نامہ نگار کے مطابق موضع احمد نائچ کے رہائشی (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

سابق کو نسلر غلام قادر گھلو کا بڑا بھائی اسامہ قادربہن بھائیوں کو سکول سے گھر لارہا تھا کہ چنی گو ٹھ کے مقام پر سڑک عبور کرتے ہو ئے تیز رفتار ٹریلر نے ان کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں ارشمان قادر زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی چل بسا جبکہ عماص ،اسامہ اور شائستہ شدید زخمی ہو گئے جن کو رورل ہیلتھ سینٹر چنی گو ٹھ میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد بی وی ایچ بہاولپور ریفر کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پو لیس نے ٹریلر کو قبضہ میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔۔ ڈہرکی سے نامہ نگار کے مطابق قومی شاہراہ پاورپلانٹ کے مقام پرٹرالراورکارمیں زوردارٹکر کے نتیجہ میں عبدالمجیدجاں بحق اور ایک عورت نذیراں اورمحمدیونس سمیت دوافرادزخمی سکھرہسپتال منتقل کیا گیا پولیس نے ٹرالراپنی تحویل میں لے لیا ۔