عادل گیلانی کی سربیا میں بطورسفیر تعیناتی شفافیت کاقتل، وزارت خارجہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے:سلیم مانڈی والا

عادل گیلانی کی سربیا میں بطورسفیر تعیناتی شفافیت کاقتل، وزارت خارجہ خاموش ...
عادل گیلانی کی سربیا میں بطورسفیر تعیناتی شفافیت کاقتل، وزارت خارجہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے:سلیم مانڈی والا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ عادل گیلانی کو سفیر تعینات کرکے شفافیت کا قتل کیا گیا ہے جبکہ ان کی تعیناتی سیاسی کوٹے پر کی گئی۔

گوادر میں دھماکہ، 3 افراد زخمی، 7 دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا

تفصیلات کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا میڈیا سے گفتگو کے دوران پیپلزپارٹی کا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ عادل گیلانی کو سربیا میں سفیر تعینات کرنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عادل گیلانی کو یہ عہدہ لیتے ہوئے شرم کرنی چاہیے تھی،انہوں نے ثابت کیا کہ وہ ایک جانبدار شخص ہیں جبکہ ان کی تعیناتی کوٹے کی خلاف ورزی ہے جبکہ حکومت سیاسی کوٹے سے20فیصدزیادہ بھرتی کرچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ عادل گیلانی کوپیپلزپارٹی کیخلاف بے بنیادرپورٹس جاری کرنے پرنوازاجارہا ہے لیکن انہیں مسلم لیگ ن میں کہیں کرپشن نظرنہیں آتی۔عادل گیلانی کو چاہیے کہ وہ اعلان کریں کہ وہ ن لیگ میں شامل ہوچکے ہیں۔سلیم مانڈوی والا نے مزیدکہا کہ عادل گیلانی کی تعیناتی پر وزارت خارجہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور وزارت خارجہ کی خاموشی معنی خیز ہے۔ پیپلزپارٹی سیاسی سفیروں کی تعیناتی کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کرے گی۔

مزید :

اسلام آباد -