مظفرگڑھ:علی پور میں قتل کیے گئے8 افراد سپردخاک

مظفرگڑھ:علی پور میں قتل کیے گئے8 افراد سپردخاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرگڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں قتل کیےگئے8 افراد کی نماز جنازہ ادا کرد گئی، جس کے بعد تدفین آبائی علاقے مڈ والا میں کی گئی، نماز جنازہ میں اہل علاقہ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

علی پور کے علاقے مڈوالا میں جنازے اٹھے تو ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل افسردہ تھا، بے رحم باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والے 8 افراد کی نماز جنازہ مڈوالا میں ادا کر دی گئی۔

نمازجنازہ میں لیگی ایم پی اے رانا عبدالمنان ساجد، سجادہ نشین درگاہ عالیہ کوٹمٹھن شریف عامر کوریجہ، سابق ایم پی اے شہزاد رسول، مقامی انتظامیہ، پولیس اہلکاروں سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جنازے کی ادائیگی کے بعد مرنے والے افراد کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی، ماں اور 7 بچوں کو ایک دوسرے کے پہلو میں دفن کیا گیا۔