وفاقی محتسب انسداد ہراسیت نےخاتون بینک منیجر  کوہراساں کرنے  کے کیس کا فیصلہ سنا دیا

وفاقی محتسب انسداد ہراسیت نےخاتون بینک منیجر  کوہراساں کرنے  کے کیس کا ...
وفاقی محتسب انسداد ہراسیت نےخاتون بینک منیجر  کوہراساں کرنے  کے کیس کا فیصلہ سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی محتسب انسداد ہراسیت نے خاتون بینک منیجر کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر انٹرن سعود الرحمن پر 5 لاکھ جرمانہ عائد کر دیا۔

ترجمان کے مطابق محکمے نے جرمانے کی رقم میں سے 4 لاکھ 50 ہزار درخواست گزار ناہید صغیر کو ادا کرنے کا حکم دیا۔سال 2017 میں سعود الرحمن نامی شخص کی بینک میں انٹرن شپ ہوئی تھی، سعود الرحمن پر خاتون بینک منیجر کو ہراساں کرنے کا الزام تھا۔

انٹرن سعود الرحمن مختلف ڈیجیٹل طریقوں سے ہراساں کرتا رہا۔ واٹس ایپ میسجز، ویڈیوز اور ایف آئی اے رپورٹ کے ذریعے ملزم پر الزام ثابت ہوا۔برانچ منیجر ناہید صغیر نے ہراساں کرنے کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔