پنجاب 24گھنٹوں میں 563ٹریفک حادثات،6افراد جاں بحق، 465شدید زخمی ہو گئے

پنجاب 24گھنٹوں میں 563ٹریفک حادثات،6افراد جاں بحق، 465شدید زخمی ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 563ٹریفک حادثات میں 465 افراشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچادیا گیاجبکہ165افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ دریں اثناء پنجاب کے مختلف اضلاع میں ٹریفک حادثات کے دوران6افراداپنی جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں246ڈرائیور ، 14 کم عمرڈرائیور، 299 مسافر اور 91 پیدل چلنے والے متاثر ہوئے۔ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ117ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جن میں صوبائی دارالحکومت 119 متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 48 حادثات میں 56 متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ 40حادثات میں43متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید :

علاقائی -