نادرا کی جاب سے ووٹروں کا ڈیٹا فراہم نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کا آئینی اختیارات استعمال کرنے کافیصلہ

نادرا کی جاب سے ووٹروں کا ڈیٹا فراہم نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کا آئینی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نادرا کی جانب سے ووٹروں کا ڈیٹا فراہم نہ کرنے پر آئینی اختیارات استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت تمام وفاقی اور صوبائی ادارے الیکشن کمیشن کے احکامات تسلیم کرنے کے پابند ہیں لہذانادر حکام فوری طور پر این اے 120 لاہور اور پی پی 4 گوجر خان میں بائیومیٹرک مشینوں کے تجرباتی استعمال کے لئے ووٹر لسٹ ، انگوٹھوں کے نشانات اور تصاویر کا مطلوب ڈیٹا17اگست سے قبل فراہم کیا جائے ۔ نادرا کو ہدایت کی گئی ہے کہ بار بار یادہانیوں اور سرکاری خطوط کے باوجود آپ نے ابھی تک بائیومیڑک مشینوں کے استعمال کے لئے مطلوبہ ڈیٹا الیکشن کمیشن کو فراہم نہیں کیا اب آپ کو آرٹیکل 220کے تحت ہدایت کی جاتی ہے کہ فوری طور پر 17 اگست یا اس سے پہلے مطلوبہ ڈیٹا الیکشن کمیشن کو فراہم کر دیں۔ تاکہ مذکورہ بالا حلقوں کے ضمنی انتخابات میں ان کا استعمال کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیرمین نادرا کے نام لکھے جانے والے خط میں ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مطلوبہ ڈیٹا فراہم کر دیں کیونکہ نادرا کو اس سے پہلے بھی کراچی کے حلقے پی ایس114میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بائیو میٹرک ویریفیکیشن کے تجرباتی آزمائش کیلئے حلقے کے ووٹروں کا ڈیٹا فراہم کرنے کیلئے کئی خطوط لکھے گئے مگر اس وقت بھی ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا خط میں لکھا گیا ہے کہ نادرا کے چیئرمین کی سیکرٹری الیکشن کمیشن سے اس سلسلے میں میٹنگ بھی ہوئی لیکن ابھی تک نادرا کی جانب سے ڈیٹا فراہم کرنے پر امادگی کا اظہار نہیں کیا گیا ہے خط میں لکھا گیا ہے کہ چونکہ این اے 120لاہور اور پی پی 4 گوجر خان میں الیکشن کمیشن نے مجوزہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت بائیومیٹرک مشینوں کے ستعمال کا تجربہ کرنا ہے جس کے لئے مطلوبہ ڈیٹا فراہم کرنا بہت ضروری ہے لیکن نادرا ابھی تک ڈیٹا فراہم نہیں کر سکا ہے لہذا آب آئین کے آرٹیکل 220 جس تحت تمام وفاتی وصوبائی ادارے الیکشن کمیشن کی معاونت کرنے کے پابند ہیں۔ لہذا آپ اس آرٹیکل کے تحت 17اگست تک یہ مطلوبہ ڈیٹا الیکشن کمیشن کو فراہم کر دیں۔ کیونکہ آپ نے الیکشن کمیشن کی بار بار یاد دہانیوں کے باوجود بھی الیکشن کمیشن کے حکم کی تعمیل نہیں کی اور اس وجہ سے الیکشن کمیشن پی 150ایس 114 کراچی کے ضمنی انتخابات میں بھی ان بائیومیٹرک مشینوں کو استعمال نہیں کر سکا۔الیکشن کمیشن نے اس خط کی کاپیاں وفاقی وزیرداخلہ، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری قومی اسمبلی کو بھی کی ہیں۔ سیکرٹری قومی اسمبلی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کو پارلیمانی اصلاحاتی کمیٹی کے سامنے پیش کرے۔سیکرٹری داخلہ کو اس سلسلے میں فوری ایکشن کی درخواست کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن