قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور میں گولڈن جوبلی تقریبات کا انعقاد

قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور میں گولڈن جوبلی تقریبات کا انعقاد
قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور میں گولڈن جوبلی تقریبات کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور میں گولڈن جوبلی  تقریبات کا انعقاد  کیا گیا ہے ، جس میں کالج کے فارغ التحصیل ڈاکٹرز نے شرکت کی۔  
تفصیلات کے مطابق قائد اعظم میڈیکل کالج کی بنیاد 2 دسمبر 1971 کو رکھی گئی تھی،   اس کا سنگ بنیاد اس وقت کے گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل عتیق الرحمان (ر) نے رکھا تھا، جنوبی پنجاب کی اس علمی درسگاہ  نے اپنے قیام سے لے کر اب تک کامیاب پچاس سال مکمل کر لئے ہیں۔  پہلے پرنسپل پروفیسر سید علمدار حسین تھے۔  اس علمی درسگاہ کے اپنے پہلے سپوت پروفیسر سید اعجاز شاہ تھے۔  اسی کالج کی پروفیسر صوفیہ فرخ پہلی خاتون پرنسپل ہیں۔ 
ان تقاریب کا آغاز درجنوں ورکشاپس سے ہوا جس سے درجنوں طلبا و طالبات نے فائدہ اُٹھایا کیونکہ اس کالج کی  فیکلٹی اور عملہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے اور تدریس کے جدید تصور کے مطابق تدریسی اور تربیتی آلات سے لیس ہے۔ گولڈن جوبلی تقاریب کا دوسرا حصہ سائینٹفک سٹیشنز تھے جس میں دنیا بھر سے سکالرز نے اپنے تحقیقی مقالے پڑھے,   دیا سے دیا جلائے رکھنا اور کیو فلیگ سیریمونیز ایک باکلُ نیا اور اچھوتا پروگرام تھا ,  تقریب میں سب سے زیادہ تعداد کیو سیون کے مندوبین کی تھی۔  
سٹی ٹورز کے پروگرام میں تمام مندوبین کو پورے شہر کا نظارہ کروایا گیا اور نور محل، دربار محل، جم خانہ محل سمیت نواب صاحب کے پورے محلات کی سیر کروائی گئی جو شاید پانچ سال کے تعلیمی دورانیہ کے دوران بھی نصب نہیں ہو سکا ہوگا-نور محل عباسی نواب نے برطانوی راج کے دوران بنوایا تھا اور دربار محل نواب بہاول خان پنجم نے 1905ء میں تعمیر کرایا تھا، ابتداء میں اس محل کا نام مبارک محل رکھا گیا تھا جس کا رقبہ 75 ایکڑ پر محیط جس میں زیادہ باغات ہیں، یہ عمارت ریاست بہاولپور کی عدالتی اور سرکاری تقریبات کے انعقاد کے لئے بنائی گئی تھی،
پروفیسر منیر اظہر کی زیر نگرانی میٹ دا ٹیچر پروگرام میں پروفیسر تسنیم چیمہ، پروفیسر مظہر الحق عتیق، پروفیسر خالدہ شوکت سے ملاقات کروائی گئی اور ان کے خیالات سے نوازا گیا ،اس تقریب کے مہمان خصوصی پریذیڈنٹ کالج آف فزیشین اینڈ سرجن پروفیسر شعیب شفیع تھے۔   پروفیسر جمیل چاہیں نے کالج کی  پچاس سالہ سرگرمیوں کا تعارف پیش کیا۔ عبدالرحمٰن ہائی کی طرف سے ڈیزائن کیا گیا، یہ ایک پاکستانی ماہر تعمیرات کا پہلا اینڈوجینس ڈیزائن کردہ میڈیکل کیمپس تھا اور اس میں اے آر ہائی کے طرز تعمیر میں مخصوص خصوصیات ہیں۔ عمارت کے ڈیزائن میں قدرتی موسمیاتی کنٹرول کی خصوصیات شامل ہیں، جیسے کراس وینٹیلیشن، کھڑکیوں کی اسٹریٹجک جگہ کا تعین، اور کھلے صحن۔ چھت پر موجود ڈومز اور دیواروں کے اندر موجود خلا موسمی موصلیت فراہم کرتے ہیں جو بہاولپور کی گرم اور خشک آب و ہوا کے خلاف قدرتی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ فائر ورکس اور محفل مشاعرہ بھی ان تقاریب کا حصہ تھی۔ مہمان خصوصی نے کالج سے فراغ التحصیل تمام مشہور شخصیات اور سابقہ پرنسپلز کو شلیڈز دی گئیں ۔

مزید :

قومی -