کیفی کے گانے "کہانی سنو" نے میرے دل کو جوڑنے میں بہت مدد کی ہے، آئمہ بیگ

کیفی کے گانے "کہانی سنو" نے میرے دل کو جوڑنے میں بہت مدد کی ہے، آئمہ بیگ
کیفی کے گانے
سورس: @instagram/aima_baig_official

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن) مشہور بلوچی گلوکار کیفی خلیل کے مشہور گانے"کہانی سُنو"  کا  فی میل کور پیش کرنے والی گلوکارہ آئمہ بیگ نے یہ گانا اپنی آواز میں گانے کی وجہ بتا دی ۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں   کیفی خلیل کے گانے " کہانی سنو "کا فی میل ورژن گانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ "جس وقت یہ گانا سنا اسی وقت میں کیفی کی آواز، انکے   ٹیلنٹ اور گانے کے الفاظ سے متاثر ہوئی، گانے کے الفاظ میری اس وقت کی صورتحال سے ملتے جلتے تھے جس برے  وقت سے میں گزر رہی تھی اور اسی لیے یہ گانا بھی گایا کیونکہ میرا دل ٹوٹا ہوا تھاجو کہ اب جُڑ چکا ہے"۔

 انہوں نےبتایا  کہ "گانا سنتے ہی میں نے کیفی سے رابطہ کیا اور کہا میں آپ کے گانے کا کور کرنا چاہتی ہوں، کیفی انتہائی اچھا اور خوبصورت انسان ہے، اس نے کہا آپ جو کرنا چاہتی ہیں کریں، میں خود بھی آپ کی آواز میں یہ گانا سننا چاہتا ہوں"۔آئمہ بیگ نے مزید کہا کہ "کیفی کے اس گانے نے میرے دل کو جوڑنے میں بہت مدد کی ہے، کیفی نے وہ گانا پہلے ہی گا دیا جو میں گانا چاہ رہی تھی، اسی لیے میں نے اس کا فی میل ورژن گایا"۔

View this post on Instagram

A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر  جہاں  کئی  مداح آئمہ بیگ کی آواز میں" کہانی سُنو" کو پسند کر رہے ہیں وہیں  کچھ  صارفین کا کہنا ہے کہ "گلوکارہ نے گانے کو بگاڑ دیا ہے"۔

مزید :

تفریح -