"ہندی ہماری قومی زبان نہیں" ایشون کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

"ہندی ہماری قومی زبان نہیں" ایشون کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون نے ایک بار پھر "زبان کی بحث" کو ہوا دے دی ہے۔ انہوں نے کہا  " ہندی ہماری قومی زبان نہیں بلکہ ایک سرکاری زبان ہے۔" یہ بیان انہوں نے تمل ناڈو کے ایک نجی انجینئرنگ کالج کی گریجویشن تقریب کے دوران دیا۔ یہاں  ہندی زبان کا موضوع ہمیشہ سے حساس رہا ہے۔

تقریب میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ایشون نے پوچھا کہ  اگر وہ انگریزی یا تمل میں بات چیت کرنے میں آسانی محسوس نہیں کرتے تو کیا وہ سوالات ہندی میں کرنے کے لیے تیار ہیں؟ انہوں نے کہا "انگریزی بولنے والے طلبہ کہاں ہیں؟" جس پر ہال میں زبردست خوشی کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے تمل کا پوچھا تو  طلبہ نے زور دار آواز میں جواب دیا۔ جب انہوں نے ہندی بولنے والے طلبہ کا پوچھا تو ہال میں  سناٹا چھا گیا۔ایشون نے  تمل زبان میں کہا "میں سمجھتا ہوں کہ مجھے یہ کہنا چاہیے،  ہندی ہماری قومی زبان نہیں، یہ ایک سرکاری زبان ہے۔" 

ایشون کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کئی اپوزیشن جماعتیں، جن میں تمل ناڈو کی حکمران جماعت ڈی ایم کے بھی شامل ہے، وفاق  پر ہندی زبان کو جنوبی ریاستوں پر تھوپنے کا الزام لگا رہی ہیں۔

مزید :

کھیل -