پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ٹم نیلسن کو فارغ کرنے کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسسٹنٹ کوچ ٹم نیلسن کو کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹم نیلسن کا کہناتھا کہ ٹیم کے ساتھ بھر پور کام کیا، اب معاہدہ میں توسیع کا انتظار تھا لیکن پی سی بی نے کنٹریکٹ جاری نہ رکھنے کے فیصلے سے آگاہ کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو ٹم نیلسن کے فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا اور جیسن گلیسپی بھی اپنے بارے میں مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں، اکتوبر میں ہیڈ کوچز گیری کرسٹن ، جیسن گلیسپی کو سلیکشن پینل سے الگ کر دیا گیا تھا۔ اسسٹنٹ کوچ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے ۔