فخر زمان اور عمر اکمل جیسے کھلاڑیوں کو سائیڈ لائن کیا جائے تو ٹیم کی پرفارمنس ایسی ہی ہو گی، کامران اکمل کا پہلی شکست پر رد عمل

فخر زمان اور عمر اکمل جیسے کھلاڑیوں کو سائیڈ لائن کیا جائے تو ٹیم کی ...
فخر زمان اور عمر اکمل جیسے کھلاڑیوں کو سائیڈ لائن کیا جائے تو ٹیم کی پرفارمنس ایسی ہی ہو گی، کامران اکمل کا پہلی شکست پر رد عمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے سابق بلے باز کامران اکمل پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر پی سی بی پر برس پڑے اور کہا کہ جب ٹیم میں فیورٹ پلیئرز کھلائے جائیں گے ، فخر زمان اور عمر اکمل جیسے کھلاڑیوں کو مختلف جواز بنا کر سائیڈ لائن کیا جائے تو ٹیم کی پرفارمنس ایسی ہی ہو گی جیسے ہم جنوبی افریقہ کیخلاف پہلا ٹی ٹوینٹی ہارے جبکہ جنوبی افریقہ نے اپنے بڑے کھلاڑی ٹیم میں کھلائے ہی نہیں ہیں ۔

 سماء نیوز کے پروگرام  میں ان کا کہناتھا کہ  ہماری کرکٹ کی کوئی سمجھ نہیں آ رہی ، ہر کوئی اپنا کھیل رہا ہے ، ٹیم ہارے یا جیتے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، منفی رجحان ٹیم میں آیا ہوا ہے ، جنوبی افریقہ جیتنے کا موقع دے رہی ہے لیکن ہم جیت نہیں پا رہے ، جنوبی افریقہ نے ابھی اپنی مین باولنگ لائن اپ نہیں کھلائی ، انہوں نے اپنے چھ سات بڑے کھلاڑیوں کو ریسٹ کروایا ہے ، لیکن ہم لوگ  کیا کر رہے ہیں، رضوان نے آسٹریلیا میں اچھی کپتانی کی لیکن یہاں پر پہلا ٹی ٹوینٹی میچ کھیلا گیا ، پانچ باولرز تھے ، صائم ایوب چھٹا باولر تھا۔ صائم ایوب کو لاتے اور وہ دو تین اوور کروا لیتا تو آپ کو اتنا سکور نہیں پڑتا، اتنا سکور بنوانا حیران کن ہے ۔  

کامران اکمل کا کہناتھا کہ ہم نے بیٹنگ میں اچھی کارکردگی دکھائی نہیں دی، صائم ایوب کے علاوہ کسی کا سٹائل 180 رنز کا ہدف حاصل کرنےوالا نہیں تھا، رضوان ہمارا سینئر پلیئر ہے وہ اگر ایسے کھیلے گا توجو نئے لڑکے کھیل رہے ہیں وہ پھر گھبرائیں گے کہ ہمارا کپتان فرنٹ سے لیڈ نہیں کر رہا ، ، اچھی اپروچ سے نہیں کھیل رہا، اسی میں ہم یہ میچ ہار گئے ۔ عمراکمل کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل کو وہ پاکستانی ہی نہیں سمجھتے جس طرح کا اس کے ساتھ رویہ اختیار کیا گیاہے ۔  صرف عمر نہیں بلکہ کئی لڑکوں کو کرکٹ سے دور رکھا جارہاہے ، فخر زمان کے ساتھ دیکھیں کیا کیا جا رہاہے ، جو پرفارمنس دکھا رہاہے ،  اسے مختلف ایشو بنا کر سائیڈ لائن کر دیا گیا، کیونکہ وہ آپ کی جگہ آ کر کھیلے گا ، آپ کو ایکسپو ز کرے گا،  وہ ایسے کھلاڑی کو نہیں کھلائیں گے ۔کوئی دوسرا لڑکا آجائے گا چاہے وہ لنگڑا بھی ہو اسے کھلا لیں گے  کہ یہ تو فٹ ہے کیونکہ وہ ان کے پسندیدہ ہیں اور عمر ٹیم سے اس لیئے باہر ہے کیونکہ وہ ان کا فیورٹ نہیں ہے ۔

مزید :

کھیل -