نجی سکول کے واش روم سے طالب علم کی لاش بر آمد
گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز کالونی میں نجی سکول سے نویں جماعت کے طالبعلم کی لاش ملی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق طالب علم نے زہریلی گولیاں کھاکر خود کشی کی۔پولیس کے مطابق واش روم ایریا میں لاش دیکھ کر سکول انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے سکول کی سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لے لی۔
پولیس کے مطابق والدین کا کہنا ہے کہ اویس گھر میں ناشتہ کے بعد معمول کے مطابق سکول گیا تھا۔ دوسری جانب سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اویس کا آج سکول میں کوئی جھگڑا نہیں ہوا، وہ دوسرے پیریڈ کے بعد کلاس روم سے واش روم گیا تھا۔
دریں اثنا پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق طالب علم نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کی۔ تحقیقات کے مطابق سکول کے جس ایریا سے لاش ملی، وہاں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی ویڈیو میں طالب علم کو کوئی چیز نگلتے اور پانی پیتے دیکھا جا سکتا ہے، پوسٹمارٹم کیا جا رہا ہے، رپورٹ آنے پر حتمی رائے دی جائیگی۔