منگنی ختم ہونے پر لڑکی کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے والے کو 9 سال کی سزا

منگنی ختم ہونے پر لڑکی کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے والے کو 9 سال کی سزا
منگنی ختم ہونے پر لڑکی کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے والے کو 9 سال کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے لڑکی کی نازیبا تصاویر، ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے ملزم کو 9 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم متاثرہ لڑکی کا منگیتر تھا منگنی ختم ہونے پر ملزم نے تصاویر وائرل کی ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد شعیب کو 9 سال قید کی سزا سنائی گئی، عدالت نے ملزم شعیب پر 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے اسے گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا حکم بھی دے دیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ ملزم کو اسی طرح کے کیس میں 2017 میں بھی سزا ہوچکی ہے۔ ملزم کی اپیل تاحال سندھ ہائی کورٹ میں زیر التواء ہے۔ملزم لڑکی کو نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیلا کر پریشان کرتا رہا ہے اور جان بوجھ کر متاثرہ لڑکی کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا رہا ہے۔