چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے نئی شدنی چھوڑ دی

چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے نئی شدنی چھوڑ دی
چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے نئی شدنی چھوڑ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تنازعے کی گتھی تاحال سلجھ نہ سکی اور ڈیڈ لاک برقرار ہے جبکہ پاکستان نے آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کو اپنا مؤقف کھل کر بتا دیا ہے تاہم ایسی صورتحال میں اب بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک اور پیش رفت سامنے آئی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی جو ون ڈے فارمیٹ میں ہونی ہے، وہ اب ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلی جاسکتی ہے۔

بھارت کی کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے تنازعے کے حل میں تاخیر کی وجہ سے ایونٹ کو روایتی ون ڈے فارمیٹ سے تبدیل کرکے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کرائے جانے کا امکان ہے۔یہ ممکنہ تبدیلی ون ڈے کرکٹ کی گرتی ہوئی مقبولیت اور شائقین میں ٹی ٹوئنٹی میچز کی بڑھتی ہوئی پسندیدگی کے باعث کی جا سکتی ہے۔البتہ اس حوالے سے ابھی تک کوئی واضح فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

مزید :

کھیل -