میڈیا کی آزادی پر حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ,صوبائی حکومت واقعے کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائے: وزیرمملکت مریم اورنگزیب

میڈیا کی آزادی پر حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ,صوبائی حکومت ...
 میڈیا کی آزادی پر حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ,صوبائی حکومت واقعے کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائے: وزیرمملکت مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی کی ٹیم پر مسلح افراد کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جان کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا  اور کہا ہے کہ  حکومت میڈیا کی آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہے،میڈیا کی آزادی پر حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، صوبائی حکومت واقعے کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق  سما نیوز کی ٹیم پر  ہونے والے حملے پر   وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے قیمتی انسان کے ضیاع پر دکھ  اور متاثرہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ حکومت میڈیا کی آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہے،میڈیا کی آزادی پر حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،حکومت میڈیا پرسنز کے تحفظ کے لئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے،صوبائی حکومت واقعے کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ تیمور کی شہادت پوری میڈیا انڈسٹری کے اوپر حملہ ہے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں میڈیا کے کردار کی وجہ سے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ،نیشنل ایکشن پلان اور کراچی آپریشن میں میڈیا کا انتہائی اہم کردار ہے ۔انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ اور صوبائی حکومت سے اس سلسلے میں رابطہ کیا ہے ،صوبائی اور وفاقی حکومت کے اداروں کو واقعہ کی تحقیقات کرنی چاہیے،بطور وزیر مملکت اطلاعات تیمور میری ٹیم کا حصہ تھے ،واقعہ کی تحقیقات کی خود پیروی کروں گی ۔وزیر مملکت نے کہا کہ جرنلسٹ سیکیورٹی اور ویلفیئر بل 2017مکمل ہو چکا ہے ،بل رائے کیلئے میڈیا ہاؤسز کے پاس ہے ، جلد پارلیمنٹ سے منظور ہو جائے گا، ہم سماء کی پوری ٹیم اور انتظامیہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ کی سیکیورٹی کے ضابطے کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

مزید :

قومی -