جمع شدہ فارم 45 سے ہماری 182 سیٹیں بنتی ہیں، شیر افضل مروت
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ جمع شدہ فارم 45 سے ہماری 182 سیٹیں بنتی ہیں، مرکز اور پنجاب میں ہمیں اتحاد کی ضرورت نہیں، ن لیگ کی قومی اسمبلی کی صرف 21 سیٹیں ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشنز کے بعد دو دنوں میں مختلف چیزیں جمع ہوئی ہیں، پریس کانفرنس کے دو تین اغراض و مقاصد ہیں، تاریخ میں پہلی بار انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، پی ٹی آئی پر پابندیاں تھیں، کمپین نہیں کرنے دی گئی، حتی کہ انتخابات والے دن کیمپ نہیں لگانے دیئے گئے۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عدالتیں، الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ آفیسرز خاموش رہے، سپریم کورٹ نے ایسا فیصلہ دیا کہ انصاف پامال ہوا، الیکشن کمیشن نے بینگن، چمٹا اور کئی انتخابی نشان دیئے لیکن انتخابات میں عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے اور ہمارے مطابق جو ہمارے پاس 45 فارم اکھٹے کیے ہیں ہماری 182 سیٹیں بنتی ہیں۔پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک نشست بھی نہیں جیتی ہماری جیتی ہوئی نشستیں ان کو دی گئی ہیں، الیکشن کمیشن، عدالتیں اور یہ پارٹیاں اس انتخابات کو مانتی ہیں جس میں مسلط کیا جارہا ہے تو پھر عوام کیا کرے گی؟ ایک ایک لاکھ، ہزاروں ووٹوں سے جیتے افراد کو ہرایا گیا، عوام کا مینڈیٹ چوری کیا جارہا ہے، ملک بھر میں جمہوریت پر شب خون مارا گیا ہے اور چوں چوں کا مربہ بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
شیر افضل