16 اراکین پہلی مرتبہ بلوچستان اسمبلی کا حصہ بنے

16 اراکین پہلی مرتبہ بلوچستان اسمبلی کا حصہ بنے
16 اراکین پہلی مرتبہ بلوچستان اسمبلی کا حصہ بنے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی اسمبلی میں 51 جنرل نشستوں پر منتخب ہونے والوں میں 16 ارکان ایسے ہیں جو پہلی مرتبہ بلوچستان اسمبلی کا حصہ بنیں گے۔ 

اردو نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں 31 فیصد نئے چہرے  پہنچے ہیں جبکہ 69 فیصد ایسے اراکین ہیں جو دوسری سے آٹھویں مرتبہ بلوچستان اسمبلی کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ 41 فیصد نومنتخب ارکان 2018 کی بلوچستان اسمبلی کا بھی حصہ تھے۔نئے چہروں میں تین کا تعلق جے یو آئی، تین کا پیپلز پارٹی اور دو کا مسلم لیگ ن سے ہے،  جمعیت علمائے اسلام کے سید ظفرآغا، فضل قادر مندوخیل، ڈاکٹر محمد نواز کبزئی، پیپلزپارٹی کے سردار زادہ فیصل جمالی، صمدخان گورگیج اور عبیداللہ گورگیج، ن لیگ کے زرک خان مندوخیل اور برکت علی رند پہلی مرتبہ بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔