روس کی خواتین والی بال ٹیم نے ریو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر لیا

روس کی خواتین والی بال ٹیم نے ریو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (آن لائن) روس کی خواتین والی بال ٹیم نے ریو اولمپکس 2016 کیلئے کوالیفائی کر لیا، یورپیئن اولمپک کوالیفکیشن میں روسی ٹیم نے ہالینڈ کو شکست سے دوچار کیا۔ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں کھیلے گئے کوالیفائنگ راؤنڈ میں روس کی خواتین ٹیم نے ہالینڈ کو 3۔1 سے ہرایا۔ روس کی جیت کا سکور 25۔21 ، 22۔25 ، 25۔19 اور 25۔20 رہا۔ ایک اور میچ میں اٹلی نے میزبان ترکی کو سخت مقابلے کے بعد 3۔2 سے ہرایا۔ اٹلی نے 25۔23 ، 19۔25 ، 25۔23 ، 15۔25 اور 15۔13 سے کامیابی حاصل کی۔