فاروق آباد ، ننھیال کے گھر آئی 7سا لہ کلی ملیحہ اشرف مسل دی گئی ، ملزم شیراز اسلم ہمسایہ نکلا

فاروق آباد ، ننھیال کے گھر آئی 7سا لہ کلی ملیحہ اشرف مسل دی گئی ، ملزم شیراز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ 228فاروق آباد( بیورورپورٹ228نمائندہ پاکستان،نمائندہ خصوصی)شیخوپورہ کے علاقہ فاروق آبا د کے محلہ گرونانک پورہ میں چند روز قبل 7سالہ ننھی کلی ملیحہ شرافت ا چانک اپنے ننھیال کے گھر سے باہر نکلی اور غائب ہوگئی ۔ ملزموں کے خلاف اغوا کامقدمہ 252/17 بجرم 363سٹی فاروق آباد درج ہوا۔بچی کو بر آمد کرنا شیخوپورہ کیلئے کسی چیلنج سے کم نہ تھا ۔ ڈی پی او شیخوپورہ سرفرازخان ورک نے ڈی ایس پی سی آئی اے کی زیر نگرانی ایس ایچ او سٹی فاروق آبادکو ٹاسک دیا اسی اثنائمیں مغویہ ملیحہ کی لاش مل گئی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ نے ایس پی ا نوسٹی گیشن کی زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل د ے دی۔تشکیل شدہ ٹیموں نے مرکزی ملزم کو اسی محلہ بلکہ وقوعہ کی ہمسائیگی میں ر ہائشی پذیر درندہ صفت ملزم شیراز اسلم کو ٹریس کیا جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ننھی کلی کو ما رنے کے بعد علاقہ غیر میں جا چھپا تھا وہ اپنے منطقی انجام کو جا پہنچ چکا ہے اس کارروائی کے بعد ڈ ی پی او شیخوپورہ سرفراز خان ورک نے عوام کو بتایا کہ آپکی جان ومال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے شیخوپورہ کے علاقہ سٹی فاروق آبا د کے نوکھر قدیم سے 10روز پہلے عمیر کو اغوا کر کے نا معلوم سفاک قاتلو ں نے قتل کر دیا ۔م قاتل رانا منیرکو گرفتا کر کے اس پر مقدمہ درج کیا گیا اور ملزم رانامنیر کے کنٹرول شیڈ سے محمد عمیرکی لاش کو برآمد کیا ۔ ا مرکزی ملزم رانا سرمد کو گرفتار کیا اور باقی نامزد ملزم رانا منیر وغیرہ کی گرفتاری کے لیے شیخوپورہ پولیس کی دن رات تلاش جارہی ہے۔ فاروق آباد سے نمائندہ پاکستان اورنمائندہ خصوصی کے مطابق سات سالہ بچی کے اغواء اور قتل میں ملوث نامزد ملز م مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک،پولیس پارٹی گرفتاری کیلئے گئی تو ملزمان نے فائر کھول دیے،فائرنگ کے تبادلے میں ملزم شیراز عرف راجہ ہلاک۔تفصیلات کے مطابق چند روز پہلے فاروق آباد کے محلہ گورونانک پورہ میں لاہور سے مہمان آئی بچی ملیحہ شرافت کو نامزدملز م شیراز عرف راجہ نے اغواء کرکے مبینہ طور پرزیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اسے قتل کرکے ہاتھ پاؤں توڑ کر بوری میں بند کرکے لاش کو محلے میں ہی کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا جس پر پولیس نے اپنی تفتیش میں تیزی دکھائی اور مختلف طریقہ تفتیش سے اسی محلہ کے رہائشی شیراز عرف راجہ ولد اسلم قوم راجپوت کو حتمی نامز د ملزم قرار دیا گیا جس پر اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے تھے کہ گاؤں کجر روڈپر ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی مبینہ طور پر اس کو گرفتار کرنے گئی تو وہاں ملزم اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائر کھول دیا جس پر جوابی فائرنگ میں مبینہ طور پر نامزد ملزم شیراز عرف راجہ ہلاک جبکہ اس کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ملیحہ شرافت