جامعہ حنفیہ قادریہ طلبہ و اساتذہ کاشہر کے تاریخی مقامات اور سکولوں کا مطالعاتی دورہ

  جامعہ حنفیہ قادریہ طلبہ و اساتذہ کاشہر کے تاریخی مقامات اور سکولوں کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)جامعہ حنفیہ قادریہ‘ باغبانپورہ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور نیو فرینڈز بوائز ہائی سکول‘ملتان روڈ چوہنگ، لاہورکے طلباء اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہئ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے جامعہ حسنات العلوم تجوید القرآن نزد جامع مسجد وزیر خان اندرون‘دہلی گیٹ‘لاہور‘افضل گرائمر سکول‘ داروغہ والا‘لاہور اور ایم ایس ماڈل ہائی سکول‘ جمیل پارک‘ شاہدرہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوان قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 232تھی۔
طلبہ کادورہ