اس الیکشن کو بے مقصد سمجھتا ہوں، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے نواز شریف جب بلاتے ہیں میں جاتا ہوں،اس الیکشن کو بے مقصد سمجھتا ہوں،ہم نے کو شش نہیں کی کہ الیکشن سے مقصد نکالا جائے،سیاسی رہنماوں کی ناکامی ہے کہ وہ ملک کے لئے راستے کا تعین نہیں کر سکے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جس سیاست کے ساتھ ن لیگ کھڑی ہے اس سے اتفاق نہیں کرتا الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ میرا ذ اتی ہے جس کا اعلان 6ماہ پہلے کر دیا تھا۔جب آپ منشور میں باتیں نہیں لکھ سکتے تو پھر الیکشن کو چھوڑیں۔انہوں نے کہا ہر آدمی تسلیم کرتا ہے کہ نیب نے ملک کو مفلوج کر دیا ہے۔ایک سال سے کہہ رہا ہوں کے سب جماعتیں مذاکرات کے لئے بٹیھیں۔ہر جماعت بتائے کہ وہ حکومت میں آنے کے بعد کس کس کو وزیر بنائے گی۔ جو کہ رہے ہیں بجلی مفت دوں گا ایک یونٹ نہیں دے سکتے۔سیاسی جماعتیں اپنی کابینہ تو عوام کے سامنے رکھیں۔
شاہد خاقان