سوزوکی جی ایس 150موٹر سائیکل کی نئی قیمت سامنے آگئی

سوزوکی جی ایس 150موٹر سائیکل کی نئی قیمت سامنے آگئی
سوزوکی جی ایس 150موٹر سائیکل کی نئی قیمت سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سوزوکی جی ایس 150پاکستان کی مقبول موٹرسائیکلز میں سے ایک ہے جو 4کولڈ ایس او ایچ سی انجن کے ساتھ آتی ہے اور رواں ماہ کے لیے اس کی قیمت سامنے آگئی۔
 ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اس موٹرسائیکل کے فیول ٹینک میں 12لیٹر پٹرول کی گنجائش ہے۔ اس کی وہیل بیس 1ہزار 270ایم ایم ہے۔ یہ 5سپیڈ کانسٹنٹ میش گیئربکس سسٹم کے ساتھ آتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوری 2014ءمیں اس موٹرسائیکل کی قیمت 3لاکھ 82ہزار روپے ہے۔ یہ موٹرسائیکل ایک لیٹر میں 32سے 40کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ بائیک سیاہ اور سرخ دو رنگوں میں آتی ہے۔ اس کے مقابلے میں ہنڈا سی جی 125سپیشل ایڈیشن، ہنڈا سی بی 150ایف، یاماہا وائی بی 125زیڈ، یاماہا وائی بی 125زیڈ۔ ڈی ایکس، یاما وائی بی آر 125اور یاماہا وائی بی آر 125جی مارکیٹ میں موجود ہیں۔

مزید :

بزنس -