آئی ایل ٹی 20 بہت بڑا ایونٹ ہے، شعیب اختر

 آئی ایل ٹی 20 بہت بڑا ایونٹ ہے، شعیب اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (آ ن لائن)ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی انتہائی متوقع واپسی کے لئے اسٹیج تیار ہے ۔ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ٹورنامنٹ کے سفیر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں آئی ایل ٹی 20 پہلے سے کہیں زیادہ بڑا ہے۔ گزشتہ برس اس سال بھی محنت کی گئی وہ حیرت انگیز تھی۔ یہ دیکھ کر اچھا لگتا ہے کہ لوگ ٹورنامنٹ میں شامل ہوتے ہیں اور اس میں مشغول ہوتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ سیزن اس سے بھی بہتر ہوگا۔

ایک ماہ تک جاری رہنے والے کرکٹ میلے میں دنیا کے چند بہترین کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ٹورنامنٹ کے 15 میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ابوظہبی کا زید کرکٹ اسٹیڈیم 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 8 میچز کھیلے جائیں گے۔