سیف علی خان کو مکمل آرام کا مشورہ، 2 دن میں ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کا امکان

سیف علی خان کو مکمل آرام کا مشورہ، 2 دن میں ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کا امکان
سیف علی خان کو مکمل آرام کا مشورہ، 2 دن میں ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کا امکان
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  لیلاوتی ہسپتال میں داخل بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی صحت سے متعلق ڈاکٹروں نے تازہ ترین معلومات فراہم کی ہیں۔  ڈاکٹروں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سیف علی خان کی حالت بہتر ہے لیکن انہیں فی الحال مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ  سیف علی خان کو کمر میں بھی زخم آئے ہیں اور انہیں  ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔ اسی وجہ سے اداکار کو تقریباً ایک ہفتے کے لیے اپنی حرکات محدود رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

نیوز 18 کے مطابق فی الحال سیف علی خان ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں اور ان کی حالت دیکھتے ہوئے امکان ہے کہ انہیں اگلے دو سے تین دن میں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 16 جنوری کی رات تقریباً 2 بجے سیف علی خان کے ممبئی میں واقع گھر میں ایک ملزم  نے حملہ کیا۔ اس حملے  میں سیف علی خان کو چاقو کے چھ زخم آئے۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی ایمرجنسی سرجری کرکے ان کی جان بچالی گئی۔

مزید :

تفریح -