مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنے کے دوران کس نے سہولت کاری کی؟

 مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنے کے دوران کس نے سہولت ...
 مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنے کے دوران کس نے سہولت کاری کی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد مذاکراتی کمیٹی کا آج دن 2 بجے تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیو ز نے ترجمان قومی اسمبلی کے حوالے سے بتایاسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے میں پیغام رسانی کا کردار ادا کیا۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور اسد قیصر نے سپیکر ایاز صادق سے ٹیلیفونک رابطے میں مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی دوسری بیٹھک میں طے پایا تھا کہ تحریک انصاف اپنے مطالبات تحریری شکل میں پیش کرے گی۔
گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے متعلق حکومت اور اتحادی فیصلہ کرلیں تو فریقین جب کہیں گے ایک دو روز کے نوٹس پر اجلاس بلانے کو تیار ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذکرات کے لئے یہ طے پایا تھا کہ پی ٹیا ٓئی کی مذاکراتی کمیٹی کو ہدایات لینے کے لئے عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے گی تاہم تحریک انصاف کے رہنماو¿ں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ حکومت اپنی بات سے مکر گئی ہے اور عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔
چند روز قبل حکومتی مذاکراتی کمٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔
عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ ہمیں اپنی بات پر قائم رہنا چاہئے اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان
 سے ملاقات کی اجازت دینی چاہئے، ہم اپنی شرائط پوری کریں گے تو مذاکرات کے دوران ہماری بات میں وزن ہو گا۔ 
اس حوالے سے پی ٹی آئی کی مذاکرتی کمیٹی کے رکن علامہ راجہ ناصر عباس کا نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امید ہے سرویلنس سے پاک ماحول میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے گی۔
علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پچھلی مرتبہ گئے تو ڈیڑھ گھنٹے ملاقات کیلئے انتظار کرتے رہے، ابھی ملاقات ہونا اہم ہے اور مناسب جگہ اور وقت ہونا چاہئے، ملاقات کے لئے اتنا مناسب وقت تو ہو کہ بات مکمل ہوسکے۔
پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ وہ دیگر ارکان کے ساتھ آج دن ڈھائی بجے بانی سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل جائیں گے، ملاقات کے لئے جانیوالوں میں اسد قیصر، علی امین گنڈاپور، عمر ایوب، سلمان اکرم راجہ اور سینیٹرناصرعباس شامل ہیں۔