مردان،مشتاق سیماب جماعت اسلامی کے نائب امیر مقرر

مردان،مشتاق سیماب جماعت اسلامی کے نائب امیر مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان (بیورورپورٹ) سابق تحصیل نائب ناظم مشتاق سیماب جماعت اسلامی ضلع مردان کے نائب امیر مقررہوئے۔ ضلعی ترجمان عماداکبر حسان کے مطابق اس بات کا فیصلہ جماعت اسلامی ضلع مردان کے ضلعی مجلس شوریٰ میں ہوا۔ امیر ضلع مولانا سلطان محمد نے ضلعی شوریٰ سے مشاورت کے بعد مشتاق سیماب کو ضلع مردان کا نائب امیر مقرر کیا۔ نومنتخب نائب امیر ضلع مشتاق سیماب آئندہ چند روز میں اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھائیں گے۔