بلاول بھٹو کو جنوبی پنجاب میں بڑی سیاسی کامیابی مل گئی

بلاول بھٹو کو جنوبی پنجاب میں بڑی سیاسی کامیابی مل گئی
بلاول بھٹو کو جنوبی پنجاب میں بڑی سیاسی کامیابی مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی پنجاب سے اہم سیاسی شخصیات نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اعلان کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آفتاب خان کھچی، شہزاد خان کھچی، غلام حیدر کھچی، طاہر حیدر خان کھچی،  سابق رکن پنجاب اسمبلی محمد اکرم خان کانجو، احمد علی رضا کانجو ،   صاحبزادہ عابد علی مہاروی اور  مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد علی پیرزادہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ، ا ن سیاسی رہنماؤں کا تعلق وہاڑی، لودھراں، چشتیاں اور بہاولنگر کے علاقوں سے ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جو عوام کے مسائل، بیروزگاری کو ختم اور امن و امان قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ریاستی اداروں کی خود مختاری اور پارلیمان کی بالادستی و جمہوریت کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالیوں نے اپنی زندگیوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا، آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہوگا۔

مزید :

قومی -