10کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے،حفیظ پاشا

 10کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے،حفیظ پاشا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ ملک میں 10کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں،پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 4ارب ڈالر سے بھی نیچے چلے گئے ہیں، بجٹ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے کوئی پلان یا اسٹریٹیجی نہیں دی گئی۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجٹ جس انداز میں پیش کیا گیا امید تھی کہ پاکستان کے لوگوں کو مطمئن کیا جائیگا، ہم امید کرتے تھے کہ اسحاق ڈار آغاز میں ہی بتاتے کہ ہم دیوالیے کا دلدل سے نکل چکے ہیں انہیں بجٹ کے آغاز میں ہی اسٹریٹیجی یا کوئی پلان پیش کرنا چاہیے تھے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ وزیر خزانہ کو پاکستان کے تاجروں اور کاروباری شخصیات کو مطمئن کرنا چاہیے تھا، بجٹ دستاویز میں جو کچھ بتایا گیا کم از کم اس سے ہی عوام کو آگاہ کرنا چاہیے تھا۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ بی آئی ایس پی کیلیے فنڈز کو صرف 50 ارب روپے بڑھایا ہے جب کہ نتخواہوں میں جو اضاف کیا گیا اس پر 600 ارب خرچ ہوں گے، یعنی حکومت نے 30 لاکھ لوگوں کے لیے 600 ارب کا اضافہ کیا گیا جب کہ دوسری طرف 10 کروڑ لوگوں کے لیے اضافہ 50 ارب کیا گیا ہے۔انہوں نے ایف بی آر ریونیو بڑھانے کا جو ٹاسک رکھا گیا ہے وہ رسکی ہے جو پورا نہیں ہوگا۔ پی ڈی ایل کا ہدف بھی بڑھایا گیا ہے، ایسا لگتا ہے پی ڈی ایل کو 50 روپے سے 75 روپے تک بڑھایا جائیگا۔
حفیظ پاشا
 

مزید :

صفحہ آخر -