منشیات کی لعنت کے خاتمے کے قومی مشن میں اپنی جانیں قربان کرنیوالے ہمارے ہیرو ہیں: محسن نقوی

منشیات کی لعنت کے خاتمے کے قومی مشن میں اپنی جانیں قربان کرنیوالے ہمارے ہیرو ...
منشیات کی لعنت کے خاتمے کے قومی مشن میں اپنی جانیں قربان کرنیوالے ہمارے ہیرو ہیں: محسن نقوی
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نےجہلم ترکئی  ٹول پلازہ پر منشیات فروشوں کی فائرنگ سے اے این ایف کے 2 اہلکاروں اور ایک شہری کی شہادت پردکھ اور افسوس کا اظہار  کیا ہے ۔وزیر داخلہ نے ہیڈ کانسٹیبل گلزار اور لانس نائیک مظہر سمیت شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار  کیا ،وزیر داخلہ نے شہدا ءکی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا  کہ منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن  میں شہید ہونے والے اے این ایف کے اہلکاروں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اے این ایف کے دونوں اہلکاروں نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔منشیات کی لعنت کے خاتمے کے قومی مشن میں اپنی جانیں قربان کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں۔واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، منشیات فروش ہمارے مستقبل کے دشمن ہیں، انکے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گے۔