وزیر اعلیٰ پنجاب چلڈرن ہسپتال لاہورکے آپریشن تھیٹر کی صورتحال پر شدید برہم، حکام کی سرزنش، 11بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کی منظوری

وزیر اعلیٰ پنجاب چلڈرن ہسپتال لاہورکے آپریشن تھیٹر کی صورتحال پر شدید ...
وزیر اعلیٰ پنجاب چلڈرن ہسپتال لاہورکے آپریشن تھیٹر کی صورتحال پر شدید برہم، حکام کی سرزنش، 11بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)   وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیلڈ ہسپتالوں کی تعداد 105 تک بڑھانے اور مختلف شہروں کے 11بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کی منظوری دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے چھوٹے اور دوردراز ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی موجودگی یقینی بنانے کیلئے پلان تیار کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ صوبائی وزیر صحت کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی مانیٹرنگ کرے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب  کی زیر صدارت ہیلتھ ریفارمز پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں چلڈرن ہسپتال لاہور کی ویڈیوز پیش کی گئی، باتھ روم، آپریشن تھیٹر اور دیگر صورتحال پر وزیراعلیٰ  نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ویڈیو میں ایمرجنسی میں بچے کا خون بہہ رہا ہے اور ماں دوپٹے سے ڈھانپ رہی ہے جس پر وزیر اعلیٰ نے محکمہ صحت کے حکام کی سخت سرزنش کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ لاہور کے سب سے بڑے ہسپتال کا یہ حال ہے تو باقیوں کا کیا حال ہو گا۔ساہیوال میں 8 بچے مر گئے، ہم سب ذمہ دار ہیں،جواب دینا ہوگا۔ اجلاس میں صوبائی مشیر اظہر کیانی کی سربراہی میں تین رکنی اعلی سطح کمیٹی قائم کر دی گئی جو ساہیوال واقعہ کی جامع رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ذمہ داری کا تعین کرکے متعلقہ حکام کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے۔ سارے ہسپتال ٹھیک کرنا چاہتی ہوں۔ ہیلتھ کا پورا سسٹم بدلنا ہوگا،مانیٹرنگ اور احتساب کا نظام لانا یوگا۔مانیٹرنگ اور احتساب نہیں ہوگا تو کارکردگی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن مہم میں خامیوں کو دور کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کے ہسپتالو ں کی ضروریات، مسائل کا تعین کرنے کے لیے میپنگ اورخسرہ کی ویکسی نیشن مہم کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تحصیلوں میں فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ یقینی بنانے اورصوبے بھر میں ڈاکٹروں کی کارکردگی کا تعین کرنے کے لئے سسٹم وضح کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازنے امراض قلب کے مریضوں کی ویٹنگ لسٹ کا بیک لاگ ختم کرنے کے اقدامات کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلیٰ  نے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں کارڈیالوجی، سٹروک، برن اور پیڈز کی ہنگامی علاج کی سہولت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ  کو سرکاری ہسپتالوں کی عوامی ضروریات کی مطا بق تھری، ٹو اور ون لیول گریڈنگ پر بریفنگ دی گئی۔

 سینئر صوبائی وزیرمریم اور رنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری،صوبائی مشیر اظہر کیانی، ڈاکٹر عدنان خان، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، چیئر مین پی اینڈ ڈی، سیکریٹریز سہیل اشرف، علی جان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال،سی ای او ایڈاپ شاہ میر اور دیگر حکام موجود تھے۔