بجٹ 2024-25:آئرن اور سٹیل سکریپ پر سیلز ٹیکس کے خاتمے کی تجویز

بجٹ 2024-25:آئرن اور سٹیل سکریپ پر سیلز ٹیکس کے خاتمے کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی بجٹ میں آئرن اور سٹیل سکریپ پر سیلز ٹیکس کے خاتمے کی تجویز دی گئی ہے۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا بجٹ تقریر میں کہنا تھا کہ تجویز ہے کہ آئرن اور سٹیل سکریپ کو سیلز ٹیکس سے چھوٹ دے دی جائے۔  کیونکہ دیکھنے میں آیا ہے کہ رجسٹرڈ پرسنز مارکیٹ سے بغیر سیلز ٹیکس چارج کئے سکریپ خریدتے ہیں ۔ چنانچہ اُن کے پاس ان پٹ ٹیکس نہیں ہوتا جس کے مطابق وہ آؤٹ پٹ ٹیکس ایڈجسٹ کرسکیں۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لئے جعلی رسیدیں بنائی جاتی ہیں ۔ اس رجحان کے خاتمے کے لئے تجویز ہے کہ آئرن اور سٹیل سکریپ کو سیلز ٹیکس کی چھوٹ دے کر جعلی رسیدوں کےرجحان کو ختم کیا جائے ۔

مزید :

بجٹ -